پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے موقع پر کہا کہ سیزن 8 آپ کی سوچ سے بڑا ہونے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کی تقریب کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رامیز راجہ نے کہا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے۔
Bigger. Better. #SochHaiApki #HBLPSL8 pic.twitter.com/GKX2D1SozN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 15, 2022
پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز کا بہت بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے ہمارا پہلے دن سے ساتھ نبھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر سال اس برانڈ کو بڑے سے بڑا بنایا جائے گا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ عالمی کرکٹ کے بڑے نام پی ایس ایل سیزن 8 میں کھیلنے کے لیے رجسٹرڈ ہوئے ہیں، گزشتہ سال پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہوا تھا جس کی وجہ سے پی سی بی کی آمدنی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مقبول بنانے کے لیے اس کا ہیش ٹیگ ’سوچ ہے آپ کی‘ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 8 ویں سیزن میں کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں ہوگا اس کا فیصلہ آج ہونے والی ڈرافٹنگ کے بعد ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
