Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون دیکھ کر منتخب کریں گے، بابر اعظم

Now Reading:

کراچی ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون دیکھ کر منتخب کریں گے، بابر اعظم
بابراعظم

بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے سلیکٹرز سے بات ہوگئی ہے، کراچی ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون دیکھ کر منتخب کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا ٹیسٹ میچ میں ایک غلطی میچ تبدیل کر دیتی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔

ان کا کہنا تھا انگلینڈ کے خلاف جو بہترین الیون لگ رہی تھی وہ ہم نے کھلائی، شکست کی وجہ سے تنقید ہو رہی ہے لیکن پورا یقین ہے کم بیک ضرور کریں گے، پریشر نہیں لیتا کیونکہ دباؤ میں گیم اور خراب ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی

بابر اعظم کا کہنا تھا نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق مجھ سے بھی بات ہوئی تھی، جو ٹیم کے لیے بہتر ہوگا وہی کریں گے، میدان کی حکمت عملی حریف کی پوزیشن دیکھ کر اپناتے ہیں۔

Advertisement

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس وقت ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہے، بیٹنگ ہی ہماری اسٹرینتھ ہے، وکٹ ضرور ٹیم کو سپورٹ کرتی ہے مگر آپ کو کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کافی اچھی لگ رہی ہے، وکٹ آسٹریلیا جیسی لگ رہی ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اچھی نہیں رہی، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر