Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، عمران خان

Now Reading:

حقیقی آزادی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، عمران خان
عمران خان

ہماری ٹیمیں گرفتار افراد اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے عدل و انصاف، جو تمام شہریوں کو قانون کی نگاہ میں برابر بناتا ہے، ان کلیدی اسباب میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے تصوّرِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ حقیقی آزادی،سچی خودمختاری اور شہریوں کےحقوق کےتحفظ کی راہ ہموار کرتا ہے جس کے نتیجے میں انہیں ریاستی و حکومتی اشرافیہ کے تسلط سے تحفظ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ استعفوں کی منظوری، عمران خان نے ارکانِ قومی اسمبلی کو بدھ کو طلب کرلیا

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سےچونکہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانےکی اجازت نہیں دی گئی، چنانچہ ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سےیوں بالاتر بنایا کہ گویا یہ انکا استحقاق تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر