Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے پھرثابت کردیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے، عمران خان

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے پھرثابت کردیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے، عمران خان
عمران خان

سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے ہائیکورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کرکے الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کردیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنی ٹوئیٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کے حوالے سےاسلام آباد ہائی کورٹ کےحکم پرعمل نہ کرکے الیکشن کمیشن نے پھر سے ثابت کیا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت اوراس کے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام سے خوفزدہ اور بلدیاتی انتخابات سمیت تمام الیکشنز سے فرار اختیار کررہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ رائے دہی سب کا بنیادی حق اورجمہوریت کی علامت ہے، پی ٹی آئی اس عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان سے قبل تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمرنے بھی اسلام آباد میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سے ووٹرز موجود ہے، تحریک انصاف کی ٹیمیں موجود ہیں لیکن الیکشن کمیشن غائب ہے۔

اس حوالے سے تحریکِ انصاف کے رہنما فواد حسین چوہدری نے بھی کہا کہ خوفزدہ حکومت کٹھ پتلی الیکشن کمشنرکے ساتھ مل کر عوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔

Advertisement

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بھی کہا ہے کہ ہائیکورٹ کےحکم پراسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے۔ الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آبامیں ریفرنڈم ہوگا۔ جوعوام کےساتھ ہاتھ کرےگاوہ پچھتائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر