Advertisement
Advertisement
Advertisement

حافظ نعیم کا نتائج نہ ملنے پر پولنگ اسٹیشن کے گھیراؤ کا اعلان

Now Reading:

حافظ نعیم کا نتائج نہ ملنے پر پولنگ اسٹیشن کے گھیراؤ کا اعلان
حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات میں نتائج نہ ملنے پر پولنگ اسٹیشن کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔

دارہ نور حق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود ہمیں فارم 11 اور 12 فراہم نہیں کیے جا رہے جب کہ یہ ہمارا آئینی، جمہوری اور قانونی حق ہے کہ نتائج فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے کچھ ڈی سیز نتائج جاری کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، نتائج جاری نہ ہوئے تو ایک گھنٹے بعد شہر بھر میں دھرنے شروع کردیں گے۔ انہوں نے عوام کو بھی پولنگ اسٹیشنز کے گھیراؤ کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات  

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت جو نمبرز بتا رہے ہیں ان کے مطابق جماعت اسلامی تقریباً ہر جگہ پر نمبر ون پارٹی کی پوزیشن میں موجود ہے لیکن جو جیتا اس کے لیے مبارکباد اور جو ہارا اس کے لیے حوصلہ افزائی لیکن عوام کے مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے نہیں دیں گے اور کسی کو اپنے میڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر