Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ

Now Reading:

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر سیلاب کے بعد حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

آکلینڈ میں جمعہ کو ہونے والی بارش نے مکانات کو نقصان پہنچایا، ٹریفک ٹھپ ہو گئی اور گھروں اور کاروباری اداروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

کہا جاتا ہے کہ شہر میں موسم گرما کی معمول کی 75 فیصد بارش صرف 15 گھنٹوں میں ہوئی ہے۔

Advertisement

نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اثرات آکلینڈ میں بہت سے لوگ طویل عرصے تک محسوس کریں گے.

آکلینڈ کے میئر وین براؤن نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی ہے کہ آکلینڈ کے شمالی ساحل پر واقع وادی ویراؤ میں ایک لاش ملی ہے۔ مسٹر براؤن نے کہا ہے کہ وہ اس خبر سے “بہت غمزدہ” ہیں۔

Advertisement

پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا موت کا تعلق سیلاب سے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انفراسٹرکچر اور ہنگامی خدمات طوفان کے اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

اپنے ایک بیان میں فائر اینڈ ایمرجنسی نیوزی لینڈ نے کہا کہ وہ امداد کے لیے تقریباً 1,500 کالوں سے نمٹ رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس آکلینڈ سے شہریوں کے انخلاء میں مدد کر رہی ہے اور شہر بھر میں ہنگامی پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں۔

دریں اثنا میئر کو ہنگامی حالت کے نفاذ میں تاخیر کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن میئر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ انہوں نے ماہرین کے مشورے سے کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر