Advertisement
Advertisement
Advertisement

(ن) لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

Now Reading:

(ن) لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ
وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے اور اسمبلی کی تحلیل کے بعد بھر پور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسمبلی کی تحلیل کے بعد پارٹی کا بھر پور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئین میں دئیے گئے وقت کے مطابق کرانے کی تجویز الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ نگران سیٹ کے لئے ناموں کی حتمی منظوری نواز شریف دیں گے۔

نوازشریف اور مریم کی واپسی نگران سیٹ اپ سے مشروط

Advertisement

اجلاس کے شرکاء نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی نگران سیٹ اپ کے قیام سے مشروط کرتے ہوئے  ان کی پاکستان واپسی پر استقبال کی تیاری کرنے کی سنئیر رہنماوں کو ہدایت کردی۔

وطن واپسی کے بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، مریم نواز جنوبی پنجاب جب کہ حمزہ شہباز بالائی پنجاب میں جلسے کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے اندر کالی بھیڑوں کو بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم باقاعدہ انٹرویو کے بعد کی جائے گی جب کہ آئندہ چند روز میں پارٹی کی صورتحال کی رپورٹ شہباز شریف اور نواز شریف کو بجھوائی جائے گی۔

وزیراعظم کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز

وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روزہ بیرون ملک مصروفیات کے بعد وطن واپسی پر سیاسی مصروفیات شروع کردیں اور ان کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ پر جاری اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر وزراء ، معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطاء اللہ تارڑ اور چند ارکان پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔ گورنر پنجاب اور ان کے وکیل منصور عثمان اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement

گورنر پنجاب  محمد بلیغ الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلی کی پنجاب اسمبلی توڑنے کی ایڈوانس سمیت دیگر اہم امور پر بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حالیہ سیاسی صورتحال،  پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت اور آئندہ صوبائی انتخابات سمیت مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا گیا جب کہ خواجہ سعدرفیق صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں سمیت مختلف امور پروزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ، شہباز شریف کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پہنچایا گیا، وہ 2 سے 3 دن لاہور میں ہی قیام کریں گے اور اس دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کو بھیج دی تھی جس پر گورنر پنجاب وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر