Advertisement
Advertisement
Advertisement

فروری کے آخرتک انتخابات کی تاریخ آجائے گی، عمران خان

Now Reading:

فروری کے آخرتک انتخابات کی تاریخ آجائے گی، عمران خان
عمران خان

عمران خان کا عوام سے خطاب

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فروری کے آخرتک انتخابات کی تاریخ آجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے اور پاکستان آج مسائل کا شکار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں بحران کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے اور ملک میں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ  20 سالوں سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتا ہے جبکہ 90 کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا لیکن پاکستان ٹوٹا اور بنگلا دیش بنا وہ بھی بڑا بحران تھا۔ملک میں بحران پیدا ہونےوالا ہے جس کی 7ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ترقی کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ نااہلوں نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے، یہ انتظار میں ہیں باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے نہ یہ معشت ٹھیک کرسکتے ہیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہم نے وہ کامیابی حاصل کی تھی جو کسی نے حاصل نہیں کی اور سب کو مل کر جدوجہد کر کے اس ملک کو نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیےجلد الیکشن بہت ضروری ہے ہیں، امید ہے فروری کے آخرتک انتخابات کی تاریخ آجائے گی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزید کہا کہ ہم ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں، کسی کی سپورٹ نہیں، صاف شفاف الیکشن چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر