
نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقررکر دی۔
تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کے خلاف سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔
آئندہ سماعت پروفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں۔
سپریم کورٹ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ شامل ہیں۔
گذشتہ برس دسمبر تک جاری رہنے والی سماعت میں جسٹس منصورعلی شاہ نے دورانِ سماعت وکیل سے پوچھا کہ عدالت کو یہ نہیں بتایا کہ نیب ترامیم کون سے بنیادی حقوق کیخلاف ہیں۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں حکومتی عہدیداروں کے احتساب کا حکم ہے۔ اسلام کے مطابق کسی بھی ملک میں ہونے والی ناانصافی کا ذمہ دار حکمران ہوتا ہے۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سیاسی جماعت یا شہری نے نیب ترامیم چینلنج نہیں کیں، پاکستان کی پچیس کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News