وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منگل کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری منگل کے روز گورنر کے پی کو ارسال کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ٹوئٹ میں کہا کہ اپنے قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری منگل کو گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان ہمت کرے اور خیبرپختونخواہ اسمبلی بھی توڑے، احسن اقبال
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے گورنر کو سمری ارسال کی تھی تاہم انہوں نے 48 گھنٹے گزرنے کےباوجود سمری پر دستخط نہیں کیے اور یوں آئین وقانون کے مطابق پنجاب اسمبلی ازخود تحلیل ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
