Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم عمران خان کے جھوٹ، فراڈ اور جعلسازی کی تاریخ جان چکی ہے،رانا ثناء اللّٰہ

Now Reading:

قوم عمران خان کے جھوٹ، فراڈ اور جعلسازی کی تاریخ جان چکی ہے،رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ

قوم عمران خان کے جھوٹ، فراڈ اور جعلسازی کی تاریخ جان چکی ہے،رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کے جھوٹ، فراڈ اور جعلسازی کی تاریخ جان چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ و صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا خطاب ”روندی یاروں نوں لے لے ناں بھراواں دا“ کے مترادف ہے، عمران خان چار سال جو جرائم خود کرتا رہا ہے، اب دوسروں کے نام لے لے کر ان کو دوہرا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے جھوٹ، فراڈ اور جعلسازی کی تاریخ جان چکی ہے، 10 اپریل 2022 وہ فیصلہ کن مرحلہ تھا جب آئین کی طاقت سے ملکی تباہی کا عمل روک دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ  ملک آج بحران میں ہے تو اس کا ذمہ دار فارن ایجنٹ عمران خان ہے، عمران خان کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ملک معاشی تباہی اور ڈیفالٹ کے بحران کا شکار ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بائیس سال سے تیاری کرکے بھی فیل ہوتا رہا ہے، یہ وہ نالائق ہے جو ایگزامینر کو ساتھ ملا کر بھی فیل ہوگیا۔

Advertisement

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کا انقلاب گھڑیاں چوری کرنا اور قومی مفادات بیچنا ہے، عمران خان کے ”انقلابی اقدامات“ آڈیوز میں قوم نے سن لئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ و صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے منہ میں خاک، پاکستان کو معاشی ڈیفالٹ سے بچایا ہے، عمران خان پرویز الہٰی سے ہر روز بے عزت ہونے کا غصہ کسی اور پر نکالتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے اور پاکستان آج مسائل کا شکار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں بحران کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے اور ملک میں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ  20 سالوں سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتا ہے جبکہ 90 کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا لیکن پاکستان ٹوٹا اور بنگلا دیش بنا وہ بھی بڑا بحران تھا۔ملک میں بحران پیدا ہونےوالا ہے جس کی 7ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نااہلوں نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے، یہ انتظار میں ہیں باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے نہ یہ معشت ٹھیک کرسکتے ہیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہم نے وہ کامیابی حاصل کی تھی جو کسی نے حاصل نہیں کی اور سب کو مل کر جدوجہد کر کے اس ملک کو نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیےجلد الیکشن بہت ضروری ہے ہیں، امید ہے فروری کے آخرتک انتخابات کی تاریخ آجائے گی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزید کہا کہ ہم ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں، کسی کی سپورٹ نہیں، صاف شفاف الیکشن چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
ملک میں بارش کے ایک اور سسٹم کی انٹری، محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی
کراچی میں کہیں بھی سرکاری قیمت روٹی دستیاب نہیں
حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف میں اضافے پر غور
ایف بی آر کی 15 مئی کے بعد نان فائلرز کیخلاف ایکشن کی تیاری
آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر