Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر جو بائیڈن بھی گھوسٹ ٹیچر نکلے، دو سال تنخواہ لی مگر پڑھایا نہیں

Now Reading:

امریکی صدر جو بائیڈن بھی گھوسٹ ٹیچر نکلے، دو سال تنخواہ لی مگر پڑھایا نہیں

دنیا میں سپر پاور کے طور پر مشہور امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن بھی گھوسٹ ٹیچر نکلے، یونیورسٹی سے تنخواہ لینے کے باوجود کلاس نہیں لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سرکاری گھوسٹ ٹیچرز کی طرح امریکی صدر جو بائیڈن بھی گھوسٹ ٹیچر نکلےم جنہوں نے ایک یونیورسٹی سے دو سال تک تنخواہ لی مگر ایک مرتبہ بھی کلاس نہیں لی۔

غیر ملکی میڈیا نے اپنی ایک خبر میں یہ دلچسپ اور حیران کن خبر دی کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے دو سال سے زائد عرصے تک ایک یونیورسٹی سے 10 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم بطور تنخواہ وصول کی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نائب صدر کے عہدے سے علیحدگی کے بعد یونیورسٹی آف پینسلوینیا میں بطور پروفیسر مقرر ہوئے انہوں نے تنخواہ کی مدد میں یونیورسٹی سے 10 لاکھ ڈالرز وصول کئے مگر ایک مرتبہ بھی بچوں کو نہیں پڑھایا۔

Advertisement

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک اجلاس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ وہ سابق صدر بارک اوبامہ کے دور میں امریکہ کے نائب صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے 4 سال بعد یونیورسٹی آف پینسلوینیا میں پروفیسر تھے۔

امریکی صدر کے بطور گھوسٹ ٹیچر یونیورسٹی میں تعیناتی کے حوالے سے میڈیا کی ایک تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جو بائیڈن نے 2017 میں 3 لاکھ 71 ہزار ڈالرز 159 ڈالرز یونیورسٹی سے بطور پروفیسر تنخواہ وصول کی۔

Advertisement

جو بائیڈن نے سال 2018 اور 2019 میں یونیورسٹی سے 5 لاکھ 40 ہزار 484 ڈالرز وصول کیے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق 2017 میں جو بائیڈن کو یونیورسٹی آف پینسلوینیا نے اعزازی پروفیسر کا عہدہ دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر