Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان اور شیخ رشید کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

Now Reading:

عمران خان اور شیخ رشید کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

عمران خان اور شیخ رشید کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے معاملے میں سپریم کورٹ نے عمران خان اور شیخ رشید کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالتِ عظمٰی نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس کے ساتھ ساتھ معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور نادرا کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل داؤود غزنوی کی الیکشن ایکٹ ترمیم کیخلاف اپیل پر بھی نوٹس جاری کیا اور ریمارکس دیے کہ ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا مسئلہ صرف طریقہ کار کا ہے، اوورسیز کو ووٹ ڈالنے پاکستان آنا ہوگا یا باہر رہ کر بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بظاہر ووٹنگ کا طریقہ کار اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے کہ اوورسیز ووٹ ڈال ہی نہ سکیں۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا تھا۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کی روح کیخلاف ہے۔

عارف چوہدری ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نادرا نے سسٹم بنایا اور ضمنی انتخابات میں تجربہ ہوا تھا۔ ضمنی انتخابات میں تجربے پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا تھا،ترمیم کرکے دوبارہ پائلٹ پراجیکٹ کرنے کا کہا گیا تاکہ قانون سازی ہوسکے۔

عدالت نے مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ نادرا اور الیکشن کمیشن معاونت کریں کہ بنایا گیا سسٹم معیار کے مطابق ہے یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر