
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والا میچ ممکنہ طور پر امریکہ میں کھیلا جائے گا
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ایک وفد نے فلوریڈا اور لاس اینجلس سمیت دیگر امریکی شہروں کا دورہ کیا ہے امکان یہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ممکنہ طور پر امریکہ میں ہو گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر انجام دیں گے۔
امریکہ کرکٹ کے صدر اتل رائے کے مطابق آئی سی سی جائزہ ٹیم نے امریکہ کے مختلف شہروں میں قائم اسٹیڈیمز کا دورہ کیا ہے۔
امریکہ کرکٹ بورڈ کے صدر اتل رائے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سب سے ہائی وولٹیج میچ ویسٹ انڈیز کے بجائے امریکہ میں ہو سکتا ہے۔
اتل رائے نے ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ دونوں ٹیموں کے شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث امریکہ میں ہونے کا امکان ہے۔
اتل رائے نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل فلوریڈا میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین ہونے والے میچ میں شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا امریکہ میں ہو۔
واضح رہے کہ امریکہ میں آئی سی سی کا 2024 کا عالمی ٹورنامنٹ اس طرح کا پہلا ٹورنامنٹ ہو گا۔
جبکہ ویسٹ انڈیز میں پہلے بھی 50 اوورز (2007) اور ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اتل رائے نے کہا کہ کرس ٹیٹلے کی سربراہی میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹیم نے مئی میں امریکہ کا دورہ کیا تھا، جس میں انہوں نے مختلف شہروں میں بہت سے میدانوں کا دورہ کیا۔ وہ چند ہفتے پہلے دوبارہ آئے اور سائٹس کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں زیادہ تر اسٹیڈیم بیس بال کے لئے بنائے گئے ہیں، جو سائز میں چھوٹے ہیں اور ان میں بیٹھنے کی گنجائش زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم فیصلے
تاہم اتل رائے نے ان تمام خدشات کو دور کرنے کیلئے ملک میں کرکٹ کے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیا ہے۔
امریکہ کرکٹ کے صدر نے کہا کہ اگر ہم لاس اینجلس کے گراؤنڈ پر نظر ڈالیں تو بھارت اے کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچ کھیلنے کیلئے یہاں آئی تھی، یہ ایک مناسب کرکٹ گراؤنڈ ہے، جس میں بڑی باؤنڈریز ہیں اور تماشائیوں کی گنجائش بھی بہت اچھی ہے۔
اتل رائے نے مزید کہا کہ امریکہ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیویارک میں بھی میچ کے انعقاد کے امکان کو مسترد نہیں کر سکتے۔
اتل رائے نے ایشیائی برصغیر کے ساتھ ٹائم زون کے فرق کو دیکھتے ہوئے میچ کی ممکنہ ٹائمنگ پر بھی اپنی رائے پیش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News