Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے

Now Reading:

پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے
پرویز الہیٰ

پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اہم ملاقات کی۔ عمران خان وزہراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد بھی دی۔ اس دوران وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔

گورنر پنجاب کی تصدیق 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کی پنجاب کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی کی ایڈوائس پر قانونی و آئینی پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد گورنر پنجاب حتمی فیصلہ کریں گے۔

پنجاب اور کے پی میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، فواد چوہدری

بعد ازاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں اور پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی جب کہ ہم نگران حکومت کے قیام کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کریں گے، پرسوں کے پی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی اور 90 دن کے اندر دونوں صوبوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

پارٹی قیادت اسمبلی تحلیل پر متفق

Advertisement

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت نے پنجاب اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دیدی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کو فوری تحلیل کیا جائے اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں اب تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل آج ہی متوقع ہے تاہم اس حوالے سے پہلے عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات میں حتمی مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں؛ پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا حتمی فیصلہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کریں گے، یہ ملاقات کچھ دیر بعد ہو گی، ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کے لیے سمری بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل کوارڈینیٹرز، چیف وہپ ، پارلیمانی لیڈر نے عمران خان سے ملاقات کی۔

Advertisement

پنجاب اسمبلی میں شاندار کامیابی پر عمران خان نے پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے کل امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، ہماری ساری ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمارے اراکین اسمبلی نے کروڑوں کی آفرز اور دھمکیوں کو بالائے طاق رکھ کر ووٹ ڈالا وہ قابل تحسین ہے، کل بھی کہا تھا کہ “ریڈ لائن” صرف اللہ تعالی کی ذات اور عوام ہی لگاتی اور ہٹاتی ہے۔

ہم فوری طور پر اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جائیں گے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری طور پر اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جائیں گے، ملک میں جاری بحرانوں کا حل ایک مضبوط حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آئے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایوان میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد  اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلان کیا کہ پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن نے اپنی واضح شکست دیکھنے کے بعد رائے شماری کے عمل کے دوران ہی احتجاجاً ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر