
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیٹوں پر عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر پیٹرولیم مںصوعات کی قیمتوں میں اضافے سمیت ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام حلقوں میں ہمارے امیدوار عمران خان ہی ہوں گے جب کہ وہاں سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط
اس سے قبل ہونے والے ضمنی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر الیکشن لڑا تھا جس میں سے وہ انہیں ایک نشست پر شکست ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دو دن قبل جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر 16 مارچ 2023 کو ضمنی انتخابات ہوں گے جس کے لیے 6 فروری سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News