Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی صدر نے 2 دن کے لیے جنگ بندی کا حکم کیوں دیا ؟ جانیئے

Now Reading:

روسی صدر نے 2 دن کے لیے جنگ بندی کا حکم کیوں دیا ؟ جانیئے

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ کو دو دن کے لیے عارضی جنگ بندی کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دو دن کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، یہ عارضی جنگ بندی مذہبی رہنما کی درخواست کے بعد کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روس کے 76 سالہ آرتھوڈوکس رہنما پیٹریارک کیرل نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مذہبی تعطیل کے دوران جنگ بندی کی درخواست کی تھی، جس کو پیوٹن نے منظور کر لیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : یوکرین جنگ میں 400 سے زیادہ بچوں کی ہلاکتیں

کریملن کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو آرتھوڈوکس کرسمس کے موقع پر یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا حکم دیا، یہ تہوار اس ہفتے روس اور یوکرین دونوں ممالک میں منایا جاتا ہے۔

گزشتہ سال فروری میں حملے کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب روس نے یوکرین میں مکمل جنگ بندی متعارف کرائی۔

روسی صدر نے آج روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع کو 6 جنوری سے 7 جنوری تک فریقین کے درمیان رابطے کی پوری لائن کے ساتھ جنگ بندی کی ہدایت کی۔

Advertisement

روسی صدر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ آرتھوڈوکس کے دعوے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد لڑائی والے علاقوں میں رہتی ہے، اس لیے ہم یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کرنے اور یوم مسیح کے موقع پر چرچ کی خدمات میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج روسی صدر کے ساتھ ایک فون کال میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر