Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سمیت ملک بھر میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ، سردی میں اضافے کا امکان

Now Reading:

کراچی سمیت ملک بھر میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ، سردی میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہرِقائد کے مختلف علاقوں میں اس وقت وقفے وقفے سے بوندا باندی  کا سلسلہ جاری ہے، آج رات سےکراچی میں مغربی ہوائیں داخل ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا اور شہر کے مختلف علاقوں میں اس وقت بوندا باندی کا سلسہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت ملک  بھرمیں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی انٹری  متوقع ہے جس کے بعد 17 جنوری تک سندھ بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

اس وقت شہرِقائد میں دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود رہے گی تاہم مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آج کم سے کم درجہ حرارت 5  تا 7  ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا امکان  

Advertisement

بلوچستان میں اس وقت مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ وادی زیارت  اورملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک آدھا سے ایک فٹ  تک برف پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر رابطہ منقطع اورسڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ شدید سری کی وجہ سے گیس کی سپلائی  بھی مکمل  طور پر بند ہے۔

کوئٹہ میں گزشتہ رات سےشروع ہونے والی بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہےجس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 صوبہ کے بیستر اضلاع  جن میں ژوب،بارکھان،زیارت،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور مکران کے ساحلی علاقے شامل ہیں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ چاغی، نوشکی، قلات، دالبندین مسلم باغ اور پشین میں بارش  اور برفباری متوقع ہے۔

’ اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختو نخوا ، پنجاب اور شمالی/ مغربی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ملتان میں  بھی آج صبح سویرےسے آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں اور دن میں ہلکی بارش متوقع ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر