Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات میں تاخیر آئین شکنی ہوگی، ایسا ہوا تو آرٹیکل 6 کی کارروائی کریں گے، پی ٹی آئی

Now Reading:

انتخابات میں تاخیر آئین شکنی ہوگی، ایسا ہوا تو آرٹیکل 6 کی کارروائی کریں گے، پی ٹی آئی
پی ٹی آئی کور کمیٹی

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 90 روز میں انتخابات نہ ہوئے تو یہ آئین سے انحراف ہوگا اور اگر آئین شکنی ہوئی تو آرٹیکل 6 کی کارروائی کریں گے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں پامال کیے جانے والے بنیادی حقوق پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور آئین کی مختلف شقوں سے انحراف پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد ایک سیاسی لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے پارٹی کی سینئر قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔

Advertisement

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 4 قراردادیں منظورکی گئیں۔ پہلی قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت عدلیہ اور قوم کی توجہ دستور پاکستان کے ناقابل تنسیخ حصے کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہے جو مقننہ کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر ہر صورت انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے اور اس مدت میں ایک روز کا اضافہ بھی ممکن نہیں۔

ایک گروہ نے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کا ذہن بنایا ہوا ہے

انہوں نے کہا کہ ایک طرف 90 دن کے اندر تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابات کے آئینی تقاضے سے انحراف کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف پولیٹیکل انجینئرنگ کی خاطر ضمنی انتخابات کرائے جا رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی سیاسی میدان میں موجود رہے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کی اس مہلت میں ایک گھنٹے کی بھی توسیع کے لیے کسی جواز کا سہارا نہیں لیا جا سکتا جب کہ انتخابات کے انعقاد میں کسی بھی جواز کی آڑ میں تاخیر آئین پر حملے کے مترادف ہوگی جو آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی زد میں آئے گا۔

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عمران خان 33 نشستوں پر امیدوار ہوں گے

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوسری قرارداد میں پارٹی قیادت فواد چوہدری کے اغوا اور بغاوت کے جعلی مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کی اور انہیں جسمانی ریمانڈ پر دینے اور دہشت گردوں جیسا سلوک روا رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا  کیونکہ یہ دستور پاکستان کے آرٹیکل 14 کی صریحاً خلاف ورزی اور عدل و انصاف کے قتل عام کے مترادف ہے۔

صدرمملکت  گورنر خیبرپختونخوا کے بیان کا نوٹس لیں

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بقیہ دو قراردادوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایک قرارداد یہ کہتی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت صدر مملکت اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر کی توجہ گورنر خیبر پختونخوا کے بیان کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ ایجنسیوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے دی جائے گی۔

 پی ٹی آئی نے انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسران کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صدر مملکت سے ملکی سیاسی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور مقتدریٰ کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتی ہے، اس سے ہمارے اداروں کی نیک نامی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے کردار اور عزائم کو تقویت مل رہی ہے۔

اسد عمر نے معشیت کے حوالے سے پیش کردہ چوتھی قرارداد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اپریل 2022 سے پی ڈی ایم کی امپورٹڈ سرکار جس انداز سے معیشت چلا رہی ہے، اس پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے، اس گروہ نے اپنی سنگین بدانتظامی کے ذریعے عوام کو 50برس کی بدترین مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر