Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ ٹائٹل دلانے کے بعد لیونل میسی کا پہلا کلب میچ

Now Reading:

ورلڈ کپ ٹائٹل دلانے کے بعد لیونل میسی کا پہلا کلب میچ

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو ٹائٹل دلانے کے بعد لیونل میسی نے کلب کے لیے پہلا میچ کھیلا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے بعد فرانسیسی لیگ میں پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے پہلا کلب میچ کھیلا۔

پیرس سینٹ جرمین اور اینجرز کے مابین ہونے والے اس میچ میں پی ایس جی نے اینجرز کو 2-0 سے شکست دی، لیونل میسی نے ایک گول کیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : لیونل میسی کی ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصاویر وائرل

قطر میں فرانس کے خلاف فائنل کے تقریباً چار ہفتے بعد لیونل میسی کو اپنا اصل کھیل دکھانے کے لیے اینجر کے خلاف میدان میں اترے تو شائقین نے تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

میچ کے 72 ویں منٹ میں بھی لیونل میسی نے گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھا دی، مگر اس گول کو آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا جسے بعد میں ویڈیو جائرے کے بعد گول میں تبدیل کر دیا گیا۔

پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے لیونل میسی کا یہ رواں سیزن کا 8 واں لیگ گول ہے۔

Advertisement

اس میچ میں پی ایس جی کے کھلاڑیوں نے پیلے کے چہرے والی ٹی شرٹس پہن رکھی تھی جو ریکارڈ تین ورلڈ کپ جیتنے والے برازیل کے عظیم کھلاڑی کے طور پر دسمبر کے آخر میں 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر