
لوٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہوچکی ہے، عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی کورٹ رپورٹرز کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں بول کے سینئیر رپورٹر عبدالرحمان، محمد ہارون ،عابد خان، زین العابدین ،سلمان اعوان شاکر اعوان ،فیصل خان شامل تھے جبکہ وفد میں محمد وقاص ،عباد الحق ،محمد اشفاق ،ارشد علی بھی شامل تھے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اس بات کی تیاری کر رہے ہیں کہ گیارہ جنوری کو عدالت اگر فوری اعتماد کے ووٹ کا کہے تو ہم تیار ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی، ہمارے لوگوں کو اپروچ کیا جا رہا ہے اب تک تین لوگ اس حوالے سے بتا چکے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی اور ہم اتحادی ہیں، جنرل باجوہ کے بارے میں ان کا اپنا موقف ہے اور ہمارا اپنا موقف ہے، پرویز الہٰی ہمیں ہمارے موقف سے ہٹنے کے لیے نہیں کہہ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی اسٹبلشمنٹ سے نہیں ہے بلکہ انصاف کے حصول کے لئے ہے، چوروں سے کوئی مزاکرات نہیں ہونگے، اگر اقتدار میں آئے تو فوری بلدیاتی الیکشن کرائیں گے
چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہوچکی ہے جبکہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، انصاف کی ضرورت امیر کو نہیں غریب کو ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News