Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کی تقرری؛ عمران خان کا کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

Now Reading:

محسن نقوی کی تقرری؛ عمران خان کا کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے پر کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام نام مسترد کرکے محسن نقوی کا نام نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف عدالت جارہے ہیں اور کل سے مظاہرے بھی شروع کررہے ہیں کیوں کہ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ اتنا بد دیانت الیکشن کمیشن میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، اس الیکشن کمیشن کا ہر فیصلہ ہمارے خلاف آتا ہے، کمیشن کے فیصلوں پر 8 بار عدالت گئے اور وہاں فیصلہ ختم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے توشہ خانہ میں میری تمام تفصیل دی، اب عدالت نے ان سے توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تو کہتے ہیں سیکرٹ ہے جب کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں چوری کیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے محسن نقوی کو اپنا بیٹا قرار دیا ہے، محسن نقوی ہمارے مخالف پولیس والوں اور بیورو کریٹ کو لگائے گا جو الیکشن میں دھاندلی کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ محسن نقوی نے سب سے زیادہ ہماری حکومت گرانے کی کوشش کی، انٹیلی جنس بیورو نے محسن نقوی کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی میں نہ اخلاقی معیار ہے نہ غیرجانبداری، اس کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنھوں نے میرے نام پرکاٹا ڈالا ہے، مجیب الرحمان پر کاٹا ڈالا گیا تو ملک ٹوٹ گیا، پیپلزپارٹی پر کاٹا ڈالا گیا تو ایم کیو ایم بن گئی، نواب اکبر بگٹی پر کاٹا لگایا گیا تو اب بلوچستان کے حالات سب کے سامنے ہیں، سیاستدانوں پر کاٹا لگانے سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ صاف و شفاف الیکشن کرانےآتے ہیں، ہم نے جو نام نگران وزیراعلی ٰکے لیے دیئے وہ ایماندار لوگ تھے، ہم نے ناصر کھوسہ کا نام دیا جو شہبازشریف دور میں چیف سیکریٹری رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے ایسے نام دیئے جو انہیں بھی قبول ہونے چاہیے تھے، ہماری طرف سے نام جانچ پڑتال کے بعد دیئے گئے جب کہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کے دیئے گئے نام پر متفق ہوئے، اعظم خان  ایک ایماندار اور باصلاحیت انسان ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ فوری الیکشن نہ ہوئے تو سری لنکا جیسے حالات ہو سکتے ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کو معلوم ہے کہ یہ الیکشن میں ہمیں ہرا نہیں سکتے، اس لیے الیکشن نہیں کراتے، ہمارے مخالف لوگوں کا اب ایک پوائنٹ ایجنڈا ہوگا کہ پی ٹی آئی کو کیسے دبانا ہے، یہ تب الیکشن کرائیں جب انتظامیہ اور عملہ ان کا اپنا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت ڈنڈی سے نہیں اخلاقیات سے  چلتی ہے، جمہوریت کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی جاتی ہے،  برطانیہ میں وزیراعظم کوجھوٹ بولنےپر مستعفی ہونا پڑا، برطانوی وزیراعظم بریگزٹ پر ایک ووٹ سے ہار جاتا ہے، مستعفی ہوجاتا ہے لیکن یہاں جمہوریت میں کسی کو اعتماد ہی نہیں کہ حکومت شفاف انتخابات کراسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر