ممنوعہ فنڈنگ کیس
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت کیس کے حوالے سے تفتیشی افسر کو خط لکھا۔ عمران خان نے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے پیش نظر تفتیشی افسر کو خط لکھا۔
خط میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف انکوائری کیے بغیر مقدمہ درج کرلیا گیا، عمران خان کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا اور گولیاں لگنے کے باعث متعدد زخم ہوئے جس کے بعد اسپتال میں داخل رہے۔
خط میں لکھا گیا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف وزیرآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، عمران خان نے 3 دسمبر، 30 جنوری اور 4 فروری کو ایف آئی اے کو خط لکھا، عمران خان وڈیو لنک یا خط کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کےلئے ایف ائی ائے سے درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ممنوعہ فنڈنگ کیس، فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں 28 فروری تک توسیع
خط میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے ایف آئی اے کو درخواست کی کہ تفتیش کے لیے وہ اپنی ٹیم لاہور بھیج دیں، ایف آئی اے نے بینکنگ کورٹ کو عمران خان کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی تاہم متعدد بار درخواست کے باوجود ایف ائی اے نے تعاون نہیں کیا۔
خط میں استدعا کی گئی کہ عمران خان خط کے ذریعے اپنا بیان کیس کے حوالے سے داخل کروانا چاہتے ہیں جب کہ بشمول اسلام آباد ہائیکورٹ متعدد عدالتوں نے عمران خان کی طبی رپورٹس کو بلکل ٹھیک قرآر دیا، بظاہر اہسا معلوم ہورہا کہ اہف آئی اے حکومت کے اشاروں پر کام کر رہی، ایف آئی اے کی نیت عمران خان سے تفتیش کرنے کی نہیں لگ رہی۔
بنکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کل سماعت کریں گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق بنکنگ کورٹ کو 28 فروری تک فیصلے سے روک رکھا ہے۔
واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بنکنگ کورٹ میں پیشی کی درخواست مسترد کر دی تھی، ہائیکورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کو بنکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
