Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

Now Reading:

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
تحریری فیصلہ

تحریری فیصلہ

سابق وزیرعظم عمران خان کی سری نگر ہائی وے بلاک کرنے کے کیس میں حفاظتی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے عمران خان کی سری نگر ہائی وے بلاک کرنے کے کیس میں حفاظتی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل بنچ نے ایک صفحے کا فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دی گئی حفاظتی ضمانت کی معیاد 3 مارچ کے بعد ختم ہو جائے گی، عدالت انصاف کے تقاضے تحت عمران خان کو  حفاظتی ضمانت دینے پر راضی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے پولیس پارٹی پر حملہ، سڑک بلاک کرنے اور امن و امان تباہ کرنے کے الزام میں حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی، وکیل کے مطابق عمران خان پر مقدمہ میں اعانت جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی پیشی؛ حفاظتی ضمانت منظور

Advertisement

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان زخمی ہونے کی وجہ سے سنگجانی تھانہ کے اس مقدمہ میں 23 نومبر کو متعلقہ عدالت پیش نہیں ہو سکے تھے، 15  فروری کو انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواست خارج کی۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ  وکلاء کے مطابق عمران خان عبوری ضمانت کیلئے متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں، عمران خان کو اس فیصلے کی دستی کاپی معمولی اخراجات کی ادائیگی کے بعد دے دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر