
لاہور میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات، عمران خان پر مقدمہ درج
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں فوکل پرسن جیل بھروتحریک اعجاز چودھری نے اب تک کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں جیل بھرو تھریک کے پہلے مرحلے کے بارے میں ابتدائی لسٹیں تیار کی گئیں جبکہ کے پی کے اور سنٹرل پنجاب کے دوروں کے حوالے سے پارٹی سربراہان کو آگاہ کیا۔
فوکل پرسن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے۔
اجلاس میں اعجاز چودھری نے کہا کہ پارٹی چیئرمن کے اعلان کے بعد عوام جوق در جوق گرفتاریاں دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں بڑی پیشرفت
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نا کرکے آئین شکنی کی جارہی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہے، جیل بھرو تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی ،سینیٹر اعجاز چودھری یاسمین راشد سمیت دیگر شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News