Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ کمال کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

Now Reading:

شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ کمال کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ کمال کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

کراچی میں مصطفیٰ کمال اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی پرعدالت کے باہرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

مصطفیٰ کمال نے شاہد خاقان عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر تھوڑی بہت امید ہوتی ہے، جس پر شاہد خاقان عباسی نے پوچھا کہ آپ پر کون سا کیس ہے؟

مصطفٰی کمال نے جواب دیا کہ میرے اوپر ایسا کیس ہے جیسے بندہ قتل کر دیا اور وہ سامنے گھوم رہا ہو۔

Advertisement

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سارے کیس ہی ایسے ہیں، میں تو حیران ہوگیا، آج سابق آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری بھی ملے۔ اوپنلی جو کرپٹ ہو وہ یہاں نظر نہیں آتے۔ جن لوگوں نے کام کیے وہ در بدر گھوم رہے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفٰی کمال نے کہا کہ آپ سے مل کر خوشی ہوئی میں آپ کو بہت دیکھتا ہوں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران ایک صحافی نے کہا کہ یہ آپ کو وزیراعظم بننے کی دعا دے رہے ہیں جس پر مصطفٰی کمال نے جواب دیا کہ یہ وزیراعظم بننے کے مستحق ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ لوگ وزیرِ اعظم کا عہدہ لے کر پھریں گے کوئی آئے گا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر