پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو تباہ کیا جا رہا ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم مرحلہ وار کرے گی۔
ٹکٹوں کی تقسیم تین مراحل میں کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آئندہ سوموار اور منگل کو صوبائی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔
اجلاس میں نارتھ پنجاب کے حوالے سے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نےاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے لیے بہترین امیدواروں کا اعلان کریں گے۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت مرکزی قیادت شریک ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
