Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الہیٰ کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Now Reading:

پرویز الہیٰ کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
پرویز الہیٰ

پرویز الہیٰ

چوہدری پرویز الہیٰ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ 

لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ اور ان کے ساتھیوں نے ہمارے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، آج سے یہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں ق لیگ کے تمام ایم پیز آج ملاقات میں شریک تھے، مونس الہیٰ اور حسین الہی سے بھی اس دوران بات ہوئی جب کہ مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد اور ضم کرنے کے حوالے سے طویل بحث ہوئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہی نے تحریک انصاف کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  ق لیگ کے تمام ایم پیز چوہدری پرویز الہی کے ساتھ کھڑے رہے اور آج سے یہ تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے شکر گزار ہیں، ہم نے ہر مشکل وقت میں عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دیا، ہم نے اپنی وزارت اعلی میں ڈلیور کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کی، ہم ہر وہ کام کریں گے جس میں ملک اور صوبے کا فائدہ ہو، ہمارے کئی ترقیاتی کام اس حکومت نے بند کردئیے ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ ہم نے چوہدری پرویز الہی کو پارٹی کا صدر بنانا ہے، پرویز الہی کو مرکزی صدر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

عمران خان سے ملاقات 

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ سیاسی صف بندی  سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات سے پہلے چوہدری پرویز الہیٰ نے پارٹی کی سینئیر قیادت سے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں مستقبل کے سیاسی فیصلوں پر غور و خوص کیا گیا۔

ملاقات میں اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شریک تھے۔ ملاقات میں مسلم لیگ ق کے 10 سابق اراکین پنجاب اسمبلی اور سینئر رہنما بھی شریک تھے۔

سابق ارکان اسمبلی حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، عبداللہ یوسف وڑائچ، بائو رضوان، ساجد بھٹی، احسان الحق، محمد افضل، باسمہ چوہدری اور خدیجہ عمر فاروقی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ موسی الہی، چوہدری مقصود سلہریا، خرم منور منج اور حاجی عمر حبیب بھی ملاقات کا حصہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر