یوکرین کی جانب سے روس کی حدود میں ڈرون حملے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سرحدی پیٹرولنگ مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ سرحد پر کنٹرول سخت کر دیں.
واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے کے بعد ڈرون حملوں روسی حکام کے لیے ایک نیا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں، ماسکو نے ان حملوں کا الزام کیف پر لگایا تھا۔
روس کے علاقائی گورنر کے مطابق، ایک ڈرون آج ماسکو سے 100 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین جنگ پر روس کیخلاف اقوام متحدہ میں مذمتی قرارداد منظور
ماسکو کے جنوب مشرق میں صرف 100 کلومیٹر دور تباہ ہونے والے اس ڈرون نے روسی دفاعی حکام کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی دارالحکومت میں ایک تقریر میں کسی خاص حملے کا حوالہ نہیں دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے جنوبی اور مغربی روس کے کئی علاقوں کو ڈرون حملوں کے نشانہ بنائے جانے کے چند گھنٹے بعد سرحدی پیٹرولنگ کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔
چند بین الاقوامی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے پیش نظر روسی حکام نے سینٹ پیٹرزبرگ کے اوپر فضائی حدود کو بھی بند کر دیا..
روسی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے میزائل حملے کا انتباہ نشر کیا جس کا ذمہ دار حکام نے ہیکنگ پر لگایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
