Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا، وزیرِاعظم

Now Reading:

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا، وزیرِاعظم

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا، وزیرِاعظم

وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے وزیرِ اعظم کی 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر پر مظفر آباد آمد کو کشمیر کاز کیلئے کلیدی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں شرکاء نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی اس دن بذاتِ خود کشمیریوں کے درمیان موجودگی کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کیلئے موجود جذبے کو مزید بلند کرتی ہے، اس سے مقبوضہ جموں و کشمیر، بھارت، پاکستان اور پوری دنیا میں پاکستان کی کشمیریوں کی جدوجہد میں یکجہتی کا پیغام پہنچا ہے۔

وزیرِاعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پورا کشمیر آج یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان کی مظفر آباد آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے اور آج کے اس اقدام نے کشمیریوں کے دل میں اپ کی قدر کو مزید بڑھایا ہے۔

Advertisement

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیا ہے اور کشمیریوں کو پاکستانی شہریوں کی طرح تحفظ اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے تمام مسائل کا حل ہم بیٹھ کر نکالیں گے، پاکستان آپ کے ساتھ ہے اور ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد سے قومی ایشوز پر اکھٹے چلیں تو وہ وقت دور نہیں کہ ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

Advertisement

ملاقات میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدی محمد یاسین، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم خان شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی اور مشیرِ وزیرِ اعظم قمر الزماں کائرہ نے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر