Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز مشرف کا جسد خاکی لیکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

Now Reading:

پرویز مشرف کا جسد خاکی لیکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا
پرویز مشرف

پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی لیکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا جسد خاکی کے ساتھ خصوصی طیارے نے کراچی ایرپورٹ پر لینڈ کیا، سابق آرمی چیف کی میت کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ملیر کینٹ منتقل کیا جائے گا ۔ کراچی ایرپورٹ کے اطراف پاک فوج کے خصوصی دستے تعینات ہیں۔

خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئیں گی۔

سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو غسل دے کر ائیرپورٹ روانہ کردیا گیا۔ ان کی میت کو دبئی کے علاقے میں سونا پور میں غسل دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پرویز مشرف کے انتقال پر شوبز شخصیات کی تعزیت

Advertisement

سابق صدر کی نمازجنازہ کل دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ دبئی میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت دبئی کے مقامی اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔

اس سے قبل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت پاکستان منتقلی کے لیے پاکستانی سفارتی حکام اور اماراتی حکام کا رابطہ ہوا تھا اور ان میت کو پاکستان لانے کے لئے متحدہ عرب امارات نے اپنا طیارہ حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔ پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا اور 18 مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر