Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارسلونا کی میئر فلسطینیوں کی حمایت میں سامنے آ گئیں

Now Reading:

بارسلونا کی میئر فلسطینیوں کی حمایت میں سامنے آ گئیں

بارسلونا کے بائیں بازو کی میئر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی بند کرے۔

بارسلونا نے فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی پر اسرائیل سے عارضی طور پر تعلقات منقطع کر لیے ہیں، کاتالان کے دارالحکومت بارسلونے کے 25 سال سے تل ابیب اور غزہ کے ساتھ مضبوط تعلقات تھے۔

بارسلونا کے بائیں بازو کی میئر، اڈا کولاؤ نے بدھ کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو خط لکھ کر اعلان کیا کہ جب تک اسرائیل فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کو ختم نہیں کرتا، یہ شہر تعلقات کو معطل کر دے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، 9 فلسطینی شہید

میئر اڈا کولاؤ کا کہنا تھا کہ میں نے اسرائیل کی ریاست اور اس ریاست کے سرکاری اداروں کے ساتھ تعلقات کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے – جس میں تل ابیب سٹی کونسل کے ساتھ جڑواں معاہدات بھی شامل ہیں.

بارسلونا کی میئر کے مطابق جب تک اسرائیلی حکام فلسطینی عوام کی خلاف ورزیوں کے نظام کو ختم نہیں کر دیتے اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی مختلف قراردادوں کے ذریعے ان پر عائد کردہ ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کریں۔ ہم خاموش نہیں رہ سکتے.

Advertisement

میئر اڈا کولاؤ نے زور دیا کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کا اطلاق ان اسرائیلی یا فلسطینی لوگوں پر نہیں ہوتا جو مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے کام کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ سٹی کونسل، جو اکثر خود کو بین الاقوامی سیاست میں شامل نہیں کرتی ہے، نے یہ فیصلہ 100 گروپوں اور 4000 سے زیادہ رہائشیوں کے اسرائیل سے تعلقات توڑنے کی درخواست پر دستخط کرنے کے بعد لیا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور ہیات نے سٹی کونسل کے اس اقدام کو بارسلونا کے رہائشیوں کی خواہشات کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر