 
                                                      توہین الیکشن کمیشن کیس؛ وکیل فیصل چوہدری نے اپنے اعتراضات جمع کرا دیے
سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں وکیل فیصل چوہدری نے اپنے اعتراضات جمع کرا دیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری جبکہ اسد عمر کی طرف سے انور منصور کمیشن کے سامنے پیش ہوۓ۔
وکیل فیصل چوہدری نے کیس سے متعلق اپنے اعتراضات جمع کرادیے اور کہا کہ ہم اس قسم کے مقدمات سے خوفزدہ نہیں۔ ان کیسز کا سامنا کرتے رہیں گے۔
کمیشن کی طرف سے اسد عمر کے وکیل انور منصور سے جب سوال کیا گیا کہ آپ نے شو کاز نوٹس کا جواب دینا تھا تو انہوں نے بتایا کہ تین چار دن دے دیں ، میں جواب فائل کر دوں گا۔
وکیل انور منصورنے کہا کہ اس کے بعد دلائل دے دوں گا، میں بیرون ملک جا رہا ہوں اور 20 فروری کو واپسی ہے۔ جانے سے قبل شو کاز کا جواب دے دوں گا اس لیے ہمارے اعتراضات پر سماعت کے لیے بیس کے بعد کی تاریخ رکھ دیں۔
الیکشن کمیشن نے کیسز کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 