Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز مشرف کی میت کیلئے اماراتی حکام نے طیارہ فراہم کر دیا

Now Reading:

پرویز مشرف کی میت کیلئے اماراتی حکام نے طیارہ فراہم کر دیا
پرویز مشرف

پرویز مشرف کی میت کیلئے اماراتی حکام نے طیارہ فراہم کر دیا

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لانے کے لئے متحدہ عرب امارات نے اپنا طیارہ حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت پاکستان منتقلی کے لیے پاکستانی سفارتی حکام اور اماراتی حکام کا رابطہ ہوا ہے۔

دبئی میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت دبئی کے مقامی اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لانے کے لئے متحدہ عرب امارات نے اپنا طیارہ حوالے کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جہاز کی لینڈنگ کی این او سی ملنے کے بعد میت کو پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔ میت کو کراچی لایا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق طیارہ دبئی کے المختوم ائرپورٹ سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت اور اہل خانہ کو لے کر کراچی روانہ ہوگا۔ دبئی کے المختوم ائرپورٹ سے طیارہ دبئی کے وقت کے مطابق شام 7 بجے کراچی کے لئے روانہ ہوگا۔

Advertisement

سفارتی ذرائع نے مذید بتایا کہ طیارے میں پرویز مشرف کی بیوہ صہبا، بچے اور قریبی اہلِ خانہ بھی ہوں گے۔ طیارہ آج شام کراچی پہنچے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔

پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا اور 18 مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر