Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں بتدریج اضافہ

Now Reading:

جاپان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں بتدریج اضافہ

جاپان کے اسپتالوں میں کورونا سے ہونے والی اموات میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو خطرناک ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جاپان میں کورونا کی اموات میں اضافے کی بڑی وجہ کم استثنیٰ اور معمر افراد کی بڑھتی ہوئی آبادی ہے جن میں قوت مدافعت نوجوانوں کی نسبت کم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان نے کورونا کے خلاف انتہائی سخت اقدامات کیے تھے جس کی وجہ سے ملک میں اس موذی مرض سے ہونے والی اموات دیگر ممالک کی نسبت انتہائی کم تھیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : جاپان کی 5 سالہ کوشش کامیاب، تاریخ رقم ہوگئی

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈیٹا کے مطابق، اس سال 20 جنوری کو جاپان نے کورونا اموات میں برطانیہ، امریکہ اور جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔

جاپان 2020 سے پچھلے سال جون کے وسط تک غیر ملکی مسافروں کے لیے بڑی حد تک بند تھا، اس نے اپنی سرحدوں کو احتیاط سے کھولا۔

سرحدیں کھولنے کے باوجود مسافروں کو پیکیج ٹور کا حصہ بننا پڑتا تھا، میڈیکل انشورنس خریدنا پڑتا تھا اور تمام عوامی مقامات پر ماسک لگانا پڑتا تھا۔

Advertisement

کچھ اسکول کے بچوں نے دو سال سے زیادہ خاموشی سے کھانا کھایا کیونکہ اسکولوں نے دوپہر کے کھانے کے وقت بات چیت پر پابندی عائد کردی تھی۔

Advertisement

جاپان کے مقامی ماہرین صحت نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جیسے جیسے کورونا پابندیوں میں نرمی کی گئی تو کم قوت مدافعت والے افراد اس کا زیادہ شکار بنے۔

جاپانی ماہرین صحت نے کہا کہ تازہ ترین کوورونا اموات میں سے زیادہ تر عمر رسیدہ افراد ہیں جن کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔ یہ اموات کی ابتدائی رفتار سے متصادم ہے جو نمونیا کی وجہ سے تھیں اور اکثر ان کا انتہائی نگہداشت میں علاج کیا جاتا تھا۔

جاپان کے معروف وائرلوجسٹ ہیتوشی اوشیتانی کہتے ہیں کہ کورونا صرف ایک وجہ ہے اور علاج کے ذریعے ان اموات کو روکنا بھی مشکل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر