Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائی کورٹ کا عمران خان کو پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار

Now Reading:

لاہور ہائی کورٹ کا عمران خان کو پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار
عمران خان

عمران خان پر حملہ کیس میں ملزم احسن کی ضمانت منظور، وقاص کی مسترد

لاہور ہائی کورٹ کا عمران خان کو پیشی کے بغیر عمران خان کو حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کردیا اور سماعت کل صبح تک ملتوی کردی گئی۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی،  عمران خان  حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت خود پیش نہیں ہوئے بلکہ ان کے وکیل غلام عباس نسوانہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی، عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست کے ہمراہ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک تھی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے کہا سکیورٹی کا مسئلہ ہوگا، اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ  نے ریمارکس دیے کہ پولیس بھیج کر بلوالیتے ہیں، قانون کے تحت حفاظتی ضمانت کیلئے ملزم کی عدالت پیشی لازمی ہے، آپ کہیں تو آئی جی پنجاب سے سکیورٹی کا کہہ دیتے ہیں۔

Advertisement

عمران خان کی درخواست

 درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم اور ملک کی ایک بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، آزادی مارچ کے دوران جان لیوا حملہ ہو جس کی وجہ سے زخمی ہو گیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے اپنی رہاٸش  گاہ زمان پارک سے باہر نہیں جاسکتا، زخمی ہونے کی وجہ سے اسلام آباد عدالت میں پیش نہ ہو سکا، انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر ضمانت مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتا ہوں ، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی ۔

عدالت میں عمران خان کے وکیل غلام عباس نسوانہ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت بلاجواز خارج کی، عمران خان کی طبی رپورٹ درخواست کےہمراہ ہے۔

Advertisement

جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے پوچھا کہ عمران خان خود کدھر ہیں عدالت نے قانون کے مطابق چلنا ہے، اگر وہ چل نہیں سکتے انہیں ایمبولینس پرلایا جائے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ ریمارکس دیے کہ عدالت چاہتی تو درخواست گزار کے پیش نہ ہونے ہر درخواست مسترد کردیتی۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کے پیش ہونے تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت 12 بجے تک نہیں بیٹھ سکتی درخواست گزار کو جلد عدالت پیش ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی آج سماعت کی تھی۔ عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کی ضمانت خارج کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر