Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کی کارروائی بھی موخر

Now Reading:

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، فرد جرم کی کارروائی بھی موخر
عمران خان

توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کردی جب کہ کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی ہو گئی۔ 

پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان لڑائی جھگڑے اور آنسو گیس کی آنکھ مچولی کے بعد توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیش ہوئے بغیر ہی اسلام آباد سے واپس لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گیٹ پر حاضری لگانے کر واپس جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج سماعت واقعی ممکن نہیں ،  ہم چاہتے ہیں ٹرائل پر امن طریقے سے آگے بڑھے ، لیکن جو ہو رہا ہے وہ افسوناک ہے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے دستخط ہوئے یا نہیں معاملہ معمہ بن گیا۔ ایس پی سمیع اسلم نے عدالت کو بتایا کہ پتھراؤ سے زخمی ہوا ہوں،  دستخط نہیں ہوئے، جو دستاویزات لے کر گیا تھا ابھی میرے پاس نہیں۔

Advertisement

جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل آرڈر جاری کروں گا۔ ایس پی نے کہا کہ شیلنگ کے دوران فایل کہیں کھو گئی۔ جس پر عدالت نے ایس پی کو عمران خان کی حاضری کی فائل ڈھونڈنے کا حکم دیا۔

ایس پی سمیع اسلم نے کہا کہ مجھے دس منٹ دیں میں فائل تلاش کرتا ہوں۔ بیرسٹر علی گوہر نے عدالت کو بتایا کہ ویڈیو کلپ موجود ہے ایس پی نے مجھ سے دستخط شدہ فائل لی۔

بعد ازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان پر آج  فرد جرم کی کاروائی موخر کرتے ہوئے عمران خان کی آج کی حاضری تسلیم کرلی۔

عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ 30 مارچ کو کیس قابل سماعت ہونے پر دلائل ہوں گے۔

اس سے قبل توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہرپہنچے تو انھیں عدالتی وقت ختم کی بنا پراندر آنے نہیں دیا گیا، عدالت کی ہدایت کے بعد عدالتی عملہ عمران خان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں لانے کے لئے روانہ ہوگئی۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان آگئے ہیں گیٹ پر، انہیں اندر نہیں آنے دیا جارہا، جس پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان آگئے، میں انتظارکرلوں گا۔ کورٹ کا وقت ختم ہو گیا پھر بھی میں یہاں ہوں۔

Advertisement

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں روکا جس پرایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کہا کہ بات یہی نکل رہی ہے پہنچ نہیں پائے۔ میں انتظار کرتا ہوں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اب کہاں پہنچے ہیں؟ جس پر وکیل شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

وکیل امجدپرویز نے کہا کہ ہر کسی کو معلوم ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ہر کسی کو عدالتی وقت کا معلوم ہے، عدالت کا وقت ساڈے 8 بجے شروع ہوتا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کہا کہ کوئی اگر آنا چا رہا ہے اور اس کو روکا جارہا ہے غلط ہے۔

Advertisement

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کر رہے ہیں۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث، گوہرعلی، شیر افضل مروت کمرہ عدالت میں موجود ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور سعد حسن بھی عدالت میں موجود ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی اندھا دھند شیلنگ کے اثرات کمرہ عدالت تک پہنچ گئے

آنسو گیس کی شیلنگ کے اثرات کمرہ عدالت تک پہنچ گئے، پولیس کا ایک شیل جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت کے کھڑکی کو جالگا۔

 کمرہ عدالت میں جج وکلا اور میڈیا کے نمائندگان آنسوگیس کے اثرات سے پریشان،  کمرہ عدالت کے اندر آنے سے روکنے کے لئے عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا جس کے بعدعدالت نے عمران خان کی آمد تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔

Advertisement

واضح رہے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے آج طلب کررکھا ہے، عدالت نے 31 جنوری کو عمران خان پر فردِجرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقررکی تھی، مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے 28 فروری کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے سات مارچ کیلئے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کراتے ہوئے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سات مارچ کو عمران خان کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

13 مارچ کو پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ بحال کیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے17 مارچ کو  وارنٹ معطل کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی بہتر بنانے پر عدالت منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کی دونوں اطراف کی سٹرکوں کو بھی بند کیا گیا جب کہ جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر