Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک رنز کی فتح نے قلندرز کو 12 کروڑ کا مالک بنا دیا

Now Reading:

ایک رنز کی فتح نے قلندرز کو 12 کروڑ کا مالک بنا دیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو صرف ایک رن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کے فائنل میں صرف 1 رن کی فتح نے لاہور قلندرز کو 12 کروڑ کی انعامی رقم کا مالک بنا دیا، اس کے علاوہ سونے اور زرغون سے بنی چمکتی ٹرافی بھی اپنے نام کی۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل کی دوسری ٹیم ہے جس نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا، اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ 2016 اور 2016 میں یہ کارنامہ انجام دے چکی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 8 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز بنا سکی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف ایک رن سے لاہور قلندر نے پی ایس ایل کا خطاب اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل 8 کے دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل میں صرف ایک رن سے فتح حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کو 24 قیراط سونے اور 907 زرغون نگینوں سے مزین نئی چمچماتی ٹرافی دی گئی۔

Advertisement

لاہور قلندرز ٹرافی کے علاوہ پی ایس ایل 8 کی چمپئین کے طور پر 12 کروڑ کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔

Advertisement

صرف ایک رن سے شکست پانے والی ٹیم ملتان سلطانز کو پی ایس ایل 8 کی رنر اپ ٹیم کے طور پر 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے.

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کی فاتح ٹیم کو 8 کروڑ اور رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر