عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس نے کارکنان کو گرفتار کرنے کے لئیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد سے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان کو پولیس پہلیں ہی گرفتار کر چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کی تلاشی جاری ہے جب کہ مشکوک افراد اور تحریک انصاف سے منسلک شہریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
عمران خان کی پیشی پر تحریک انصاف کے کسی بھی رہنماء یا کارکن کو کچہری کے ایریا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کل تک معطل کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
