Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

Now Reading:

عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی ریلی

عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ریلی

سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو 2 بجے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ریلی لاہور میں زمان پارک سے شروع ہوئی ، ریلی کی قیادت خود عمران خان نے کی، انتخابی ریلی مہم داتا دربار سے دوبارہ زمان پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان میں اتوار کو جلسہ دوپہر2 بجے ہوگا۔

عمران خان نے ریلی میں شرکت کرنے والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ یہ میری ذاتی لڑائی نہیں ، ہم نے ملکر جدوجہد کرنی ہے، میری جان کو خطرہ ہے تب بھی باہر نکلا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن سے باہر کرنے کے لیے اوپر بیٹھے لوگ ہر حربہ استعمال کررہے ہیں، کل بھی انہوں نے ہمیں ریلی کی اجازت نہیں دی، ظل شاہ کے قاتلوں کو سزا دلوائیں گے ، ساری قوم کی جانب سے پیغام دے رہا ہوں کہ ہم بھولیں گے نہیں۔

Advertisement

عمران خان نے مزید کہا کہ توشہ خانہ میں سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا، فنڈنگ کیس میں (ن) لیگ کی فنڈنگ سامنے آئی تو سب پتہ چل جائے گا۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی نے ریلی کے شرکا کو پیدل ہی مہم میں شرکت پر زور دیا ہے جبکہ انتظامیہ نے ریلی کے مرکزی شاہراہوں سے ملحقہ سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستوں کو محدود کردیا ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بُلٹ پروف گاڑی میں موجود ہیں۔

Advertisement

ریلی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود ہیں اور مختلف مقامات پر پہنچنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے  ریلی  کا پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے، عمران خان کی جانب سے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ریلی کے اختتام پر اہم اعلان کریں گے، پُرامن ہیں اور رہیں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس وقت لاہور میں ریلی کے مناظر دیکھیں اور سمجھیں عمران خان کو روکنا عوامی فیض وغصب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، لوگوں کے آگے احمق کھڑے ہوتے ہیں عقلمند عوام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

دوسری جانب خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے پھر لاہو رپہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر