بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
بلوچستان ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتے تک معطل کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ظہیرالدین کاکڑ نے درخواست پر سماعت کی ، درخواست عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانہ کی حدود ہی نہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔ جوڈیشل میجسٹریٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ معطل کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔
جسٹس ظہیرالدین کاکڑ بلوچستان ہائی کورٹ نے جوڈیشل میجسٹریٹ کی جانب سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتے تک معطل کردیے۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئینی درخواست پر دو ہفتے بعد سماعت کی جائے گی۔
جسٹس ظہیرالدین کاکڑ نے وکلا کو وکالات نامہ اگلی سماعت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
