Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، بی جے پی رہنما کی اذان کی توہین، مسلم آبادی میں غم و غصہ کی شدید لہر

Now Reading:

بھارت، بی جے پی رہنما کی اذان کی توہین، مسلم آبادی میں غم و غصہ کی شدید لہر

بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک سابق وزیر نے کرناٹک میں اذان کی آواز سن کر توہین آمیز کلمات ادا کئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق وزیر کے ایس ایشوارپا کرناٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس دوران اذان کا وقت ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے سینئیر رہنما کے ایس ایشوارپا اذان کی آواز سن کر تلملا گئے انہوں نے اذان کے دوران ہی اپنی تقریر جاری رکھی اور اذان کے حوالے سے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : بھارت: انتہا پسند ہندوؤں نے ایک اور بے گناہ مسلمان کو قتل کردیا

کے ایس ایشوارپا نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد آنے والا ہے اور آج نہیں تو کل یہ اذان ختم ہو جائے گی۔

بی جے پی رہنما کے اذان کے حوالے سے توہین آمیز ریمارکس پر بھارتی مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ کے ایس ایشوارپا اپنے مسلم مخالف متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں، چند روز قبل انہوں نے ٹیپو سلطان کو بھی ’مسلم غنڈہ‘ قرار دیا تھا۔

Advertisement

اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے ہندو مسلم فسادات کو بھڑکانے کی کوشش کرنے والے کے ایس ایشوارپا کو بی جے پی نے گزشتہ سال ایک ٹھیکیدار کی خودکشی کے بعد وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 34 افراد جاں بحق
عالمی سطح پر بھارتی غذائی اشیاء پر پابندی عائد
رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر