الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے حکم جاری کیا۔ حکم نامہ ممبر نثار درا نی، شاہ محمد جتوئی، بابرحسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ نے جاری کیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی عدم پیشی پر قابل حکم دیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد 14 مارچ کو عمران خان اور فواد چوہدری کو پیش کریں، پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت میں ہائیکورٹ میں طلب کروائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
