Advertisement
Advertisement
Advertisement

سکھ رہنما امرت پال سنگھ گرفتار نہیں ہوئے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

Now Reading:

سکھ رہنما امرت پال سنگھ گرفتار نہیں ہوئے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس نے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری ظاہر کی تھی، جس کے ردعمل میں سکھ برادری نے شدید احتجاج کیا تھا۔

گزشتہ روز انگلینڈ میں بھارتی کونسل خانے پر سکھوں نے امرت پال سنگھ کی رہائی کے لیے احتجاج کیا تھا اور سکھوں نے کونسل خانے پر لگے بھارتی پرچم کی جگہ خالصتان کا پرچم لہرا دیا تھا۔

آج برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ چار روز قبل بھارتی پولیس امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی تھی، اور اس کی گرفتاری کے لیے شمالی پنجاب میں آپریشن جاری ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے بھارتی حکومت نے 100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisement

امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے بھارتی ریاست پنجاب کے شمالی حصوں میں انٹرنیٹ کی سروس چار روز سے بند ہے جس کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کو رابطے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ پنجاب میں ملک دشمن جذبات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ سکھ رہنما امرت پال سنگھ بھارتی ریاست پنجاب میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، ان کے بیانات سن کر لوگوں کو پنجاب میں 1980 کی دہائی کی شورش یاد آ گئی ہے جس میں بھارتی حکومت نے ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ آج پنجاب کی ہائی کورٹ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جب ہزاروں پولیس اہلکار اسے تلاش کر رہی تھی تو وہ گرفتاری سے فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہوا۔

Advertisement

ہائی کورٹ نے بھارتی پولیس کی سخت سرزش کی اور کہا کہ 80 ہزار پولیس اہلکار بھی ایک شخص کو گرفتار نہیں کر سکے یہ انٹیلی جنس کی بھی ناکامی ہے، عدالت نے چار دن میں جاری آپریشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی حکومت کا جھوٹ اس وقت سامنے آیا جب عدالت وارث پنجاب دے نامی تنظیم کے قانونی مشیر کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں پولیس پر امرت پال سنگھ کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے کا الزام لگایا گیا۔

عدال میں حکومت نے کہا کہ حکومت امرت پال سنگھ کے علاوہ دیگر تمام ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے امرت پال سنگھ کے 6 قریبی ساتھیوں سمیت ان کے چچا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ان میں چار افراد کو شمالی مشرقی ریاست آسام کی ایک جیل میں بھیج دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر