Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین پالیسی، نوواک جوکووچ کو میامی اوپن سے باہر کر دیا گیا

Now Reading:

کورونا ویکسین پالیسی، نوواک جوکووچ کو میامی اوپن سے باہر کر دیا گیا

امریکہ میں ہونے والے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے نوواک جوکووچ کو باہر کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ کورونا ویکسین پالیسی بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق میامی اوپن کے ڈائریکٹر جیمز بلیک نے کہ کہا ہے کہ نوواک جوکووچ کو کورونا ویکسین پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے پر اگلے ہفتے ہونے والے میامی اوپن سے باہر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹینس کے معروف کھلاڑی نوواک جوکووچ کورونا ویکسین کے سخت ناقد ہیں انہوں نے ابھی تک کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

امریکی قوانین کے تحت ملک میں آنے والے غیر ملکیوں کے پاس ویکسنیشن کا سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی ہے۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ کو امید تھی کہ دیگر ملکوں کی طرح امریکہ بھی انہیں ملک میں داخل ہونے کی خصوصی اجازت مل جائے گی۔

Advertisement

ماضی میں نوواک جوکووچ مختلف ممالک کی جانب سے ملک میں داخل ہونے کی خصوصی اجازت ملتی رہی ہے۔

Advertisement

امریکہ میں کورونا ویکسین پالیسی کا اطلاق تمام غیر ملکیوں پر ہوتا ہے اور یہ معیاد 11 مئی کو ختم ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

میامی اوپن ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کہا کہ نوواک جوکووچ نے سفری چھوٹ حاصل کرنے کی کوشش میں تمام آپشنز ختم کر دیے۔

یاد رہے کہ 22 بار کے گرینڈ سلم فاتح انڈین ویلز اوپن سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔

میامی اوپن ٹینس کے ڈائریکٹر جیمز بلیک نے ٹینس کے ایک چینل کو بتایا کہ ہم حکومت سے نوواک جوکووچ کے لیے کورونا ویکسین پالیسی سے استثنیٰ لینے کی کوشش کی مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ضد کے آگے ڈھیر

ڈائریکٹر جیمز بلیک نے مزید بتایا کہ ظاہر ہے ہم دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹس میں سے ایک ہیں، ہم ایسے بہترین کھلاڑی چاہتے ہیں جو کھیل سکیں۔ ہم نے وہ سب کیا جو ہم کر سکتے تھے۔ ہم نے حکومت سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن یہ ہمارے ہاتھ سے باہر ہے۔

یاد رہے نوواک جوکووچ گزشتہ سال آسٹریلین اوپن میں کھیلنے کے لیے آسٹریلیا پہنچے تھے مگر ائیرپورٹ حکام نے انہیں گرفتار کر لیا تھا اور انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔

نوواک جوکووچ نے کہا تھا کہ میں کورونا ویکسین لگوانے کے بجائے گرینڈ سلم چھوڑنا بہتر سمجھتا ہوں۔

Advertisement

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس اور ریاست کے دو امریکی سینیٹرز ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عالمی نمبر ایک جوکووچ کو امریکہ میں داخل ہونے اور اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دیں جو وہ چھ بار جیت چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر