Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحولیاتی خطرے کے باوجود امریکہ الاسکا میں تیل نکالے گا

Now Reading:

ماحولیاتی خطرے کے باوجود امریکہ الاسکا میں تیل نکالے گا

امریکہ نے ماحولیاتی خطرے کے باوجود الاسکا میں تیل کی تلاش کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے شمال مغربی امریکی ریاست میں ولو پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے، جس پر ماحولیاتی گروپوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

امریکہ نے شمال مغربی ریاست الاسکا میں تیل اور گیس کی کھدائی کے ایک متنازعہ منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کی ماہرین ماحولیات کی جانب سے مذمت کی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صدر جو بائیڈن کے آب و ہوا کے وعدوں کے خلاف ہے۔

امریکی محکمہ داخلہ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے الاسکا کے پیٹرولیم سے مالا مال شمالی شمالی علاقے میں تیل کی تلاش کے لیے 7 بلین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکہ پہلے ہی اس علاقے میں پانچ ڈرل سائٹس، درجنوں کلومیٹر سڑکیں، سات پل اور متعدد پائپ لائنیں بچھا چکا ہے۔

ماہرین ماحولیات کے تحفظات کے بعد محکمہ داخلہ نے گزشتہ ماہ یہ کہنے کے بعد تین ڈرل پیڈز کے ساتھ اس منصوبے کی منظوری دی تھی کہ وہ اس کے گرین ہاؤس گیس کے اثرات کے بارے میں فکر مند ہے۔

Advertisement

امریکہ نے درخواست کردہ ڈرل پیڈز کو مسترد کرتے ہوئے کمپنی کے تجویز کردہ سائز کو 40 فیصد تک کم کر دیا۔

امریکی محکمہ داخلہ نے کہا کہ اس سے منصوبے کے میٹھے پانی کے استعمال میں کمی آئے گی اور 18 کلومیٹر سڑکوں، 32 کلومیٹر پائپ لائنوں اور 54 ہیکٹر بجری کی ترقی کو روک دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر