Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ، دوران پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والا گرفتار

Now Reading:

امریکہ، دوران پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والا گرفتار

امریکہ میں مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق لاس اینجلس سے بوسٹن جانے والی فلائٹ میں سوار 33 سالہ شخص سویرو ٹوریس نے دوران پرواز اچانک طیارے کے ایمرجنسی دروازے کو کھولنے کی کوشش کی۔

سویرو ٹوریس کی اس کوشش کو ناکام بنانے والے فلائٹ اٹینڈنٹ پر بھی ٹوریس نے ایک ٹوٹے ہوئے چمچ سے حملہ کیا، اس دوران مسافروں اور طیارے کے دیگر عملے نے سویرو ٹوریس کو قابو کیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا روس سے یوکرین جنگ روکنے کا مطالبہ

یہ فلائٹ لاس اینجلس سے بوسٹن کی جانب محو پرواز تھی، پائلٹ نے فوری طور پر ہوسٹن ایئرپورٹ کو اطلاع دی جس کے بعد طیارے کی ہوسٹن میں لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ سیکیوریٹی حکام نے سویرو ٹوریس کو گرفتار کر لیا۔

یونائیٹڈ ایئرلائن نے سویرو ٹوریس پر زندگی بھر فلائٹ میں سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سویرو ٹوریس پر خطرناک ہتھیار کے ساتھ فلائٹ کے عملے کے کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا ہے، جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

Advertisement

واقعہ کے بعد ایئرپورٹ پر مسافروں کی چیکنگ کے مرحلے کو مزید سخت کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر