Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی کو عوام کے حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دیں گے، تنویر الیاس

Now Reading:

کسی کو عوام کے حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دیں گے، تنویر الیاس
تنویر الیاس

پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس

تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کسی کو عوام کے حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ پر وقار تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست کے لیے ہماری ماؤں اور بہنوں نے مثالی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی اور فلاح میں خواتین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، دنیا کا کوئی ایسا شعبہ نہیں جس مین خواتین کام نہ کرسکتی ہوں، ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد لوکل سطح پر پہلی مرتبہ سرکاری بورڈز میں خواتین کو نمائندگی دی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے لیے وومن ہوسٹلز کے قیام سمیت مظفر آباد کے بعد اب میر پور اور راولہ کوٹ میں بھی اگلے 3 ماہ میں پنک بس سروس شروع کرنے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر کسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،یہاں اب احتساب ہوتا نظر آئے گا کسی کو عوام کے حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دیں گے ، یہ نہیں ہوسکتا کہ سرکار میں بیٹھے لوگوں کی سوئٹزرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک میں اربوں کی جائیدادیں اور آف شور کمپنیاں ہوں۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے وسائل لوٹنے والوں کو کہتا ہوں کہ تمہارا وہ حشر کریں گے کہ تمہاری نسلیں بھی یاد کریں گی ، عوام کی مدد سے ریاست کے حالات بدلیں گے اور اس راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر