Advertisement
Advertisement
Advertisement

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا امت مسلمہ کے نام خصوصی پیغام

Now Reading:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا امت مسلمہ کے نام خصوصی پیغام

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان کی آمد پر تمام مسلم اُمہ کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کی آمد پر سعودی عوام، مملکت میں مقیم تارکین وطن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا.

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا یہ شاہی پیغام  وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے ریڈیو اور ٹی وی پر پڑھ کر سنایا

اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام مسلم اُمہ کو رمضان کی مبارکباد دی اور انہوں نے تمام نعمتوں کےلیے خدا کا شکر ادا کیا

Advertisement

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ حرمین شریفین اورحج و عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے انمول اعزاز ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب زائرین کے آرام و راحت اور امن و سلامتی کے انتظامات میں کبھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا.

زائرین کے مملکت میں قدم رکھنے سے روانگی تک انہیں تمام خدمات فراہم کرتے رہنے کے لیے پرعزم ہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام رمضان پیغام میں کہا کہ ’تمام لوگ رمضان میں زیادہ سے زیادہ اچھے کام کریں۔

Advertisement

خادم الحرمین الشریفین نے مزید کہا کہ تمام مسلمان رشتوں کا پاس کریں اور اپنی اصلاح پر توجہ دیں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز  نے دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی عرب سمیت دنیا بھر کو ہر آفت اور شر سے محفوظ رکھے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر