Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردن کے درد سے نجات میں مددگار طریقے

Now Reading:

گردن کے درد سے نجات میں مددگار طریقے
درد

گردن کے درد سے نجات میں مددگار طریقے

جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو انسان کسی کام کا نہیں رہتا ہے اور یہ درد اگر گردن میں ہوتو بات چیت کرنا بھی محال ہوجاتا ہے۔ یہ درد عموماً کافی دیر تک غیر آرام دہ حالت میں بیٹھے یا نیند کے دوران گردن کے درست انداز میں نہ رکھنے سے جنم لیتا ہے۔

اس طرح گرد ن کے پٹھے کمزور ہونے لگتے اور نتیجہ درد اور اکڑن کی صورت میں سامنے آتا ہے تاہم اس درد کو نظر اندازمت کریں یہاں پر اس درد سے نجات کے لیے چند طریقے بتائے جارہے ہیں۔

سونے وقت گردن کو آرا م دہ حالت میں رکھیں

سونے کی حالت یا پوزیشن گردن کے درد کو کم یا زیادہ کرنے کی ذمہ دار ہے۔ سوتے وقت آپ کی کمر گردن سے نیچے ہونی چاہئے، پیٹ کے بل سونا اس درد کو بڑھا سکتا ہے۔

درست انداز میں بیٹھنے کی مشق کریں

Advertisement

غلط انداز میں بیٹھنا گردن میں درد اور اکڑن کا سبب بن سکتا ہے ، جب بھی  آپ کرسی پر بیٹیھں کمر کوٹیک لگانے سے گریز کریں اور اسے سیدھا رکھیں اس طرح گردن بھی سیدھی رہے گی۔

کھنچاؤ کی مشق کریں

گردن کے کھنچاؤ کی مشق نہ صرف پٹھوں کا توازن بحال کرنے میں مددفراہم کرتی ہیں بلکہ اکڑے ہوئے پٹھوں کو ڈھیلا کرنے میں بھی اہم کردارادا کرتی ہیں۔ اس کے لیے آپ اپنی گردن کو دائیں اور بائیں جانب جھکائیں ساتھ ہی اس طرح کی دوسری مشقیں بھی آزمائیں جو گردن کے درد کو کم کرنے معاون ثابت ہوتی ہیں۔

مساج کریں

کسی ماہراور پیشہ ورسے  مساج کرانا کندھے اور گردن کی اکڑن کو دور کرنے میں بہت ہی کار آمد ثابت ہوتا ہے۔

ایکواپنکچر

Advertisement

یہ ایک درد دور کرنے کا قدیم روایتی طریقہ ہے جس میں سوئیوں کی مدد سے جسم کے مختلف حصوں میں موجود پریشر پوائنٹس پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ اس طرح اسٹریس، پریشانی اور درد دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اسٹریس سے بچیں

اسٹریس کے نتیجے میں گردن کے پٹھے اکڑنے لگتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے مراقبہ کی مشق کریں، روز مرہ کے معمول سے ہٹ کر وہ کام کریں جس سے آپ محظوظ ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر